کے سی سی آئی کاغیر رجسٹرڈ تاجروں کے لئے خرید و فروخت پر شناختی کارڈ کی شرط واپس لینے کا مطالبہ
کراچی چیمبر آف کامرس نے غیر رجسٹرڈ تاجروں کے لئے مال کی خرید و فروخت پر شناختی کارڈ کی شرط واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔مشیر خزانہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ تمام طبقوں کو ریلیف دیا جائے۔
کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے مشیرخزانہ کے نام خط میں لکھا معاشی سرگرمیوں اور کاروبار کی بحالی کے لئےغیررجسٹرڈ افراد کےلئے مال کی فروخت پر شناختی کارڈ کی شرط ختم کی جائے۔ساتھ ہی تین فیصد مزید ٹیکس کی چھوٹ بھی دی جائے۔اس طرح کے اقدامات سے چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو فائدہ ہو گا ۔
اس سے قبل کراچی چیمبر نے وزیراعظم سےتجارت وصنعت کے تمام طبقوں کو مراعاتی پیکیج دینےکا مطالبہ کیاتھااور کہاتھاکہ سیلز ٹیکس نو فیصدودہولڈنگ ٹیکس دو فیصد اور پالیسی ریٹ سات فیصد تک کم کیا جائے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔