شمالی وزیر ستان: دتہ خیل کے قریب کارروائی میں دو دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید

شائع 13 اپريل 2020 08:15pm
فائل فوٹو

شمالی وزیرستان کےعلاقےدتہ خیل کے قریب دہشتگردوں اورسیکیورٹی فورسز کےدرمیان مقابلہ ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید ہوگیا۔

شہید نائیک عادل شہزاد مانسہرہ کے رہائشی تھے۔

ISPR

دہشتگردوں کی نقل و حمل کی اطلاع پرپیچھاکیاگیا۔دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔