سپریم کورٹ میں کورونا وائرس سے متعلق ازخود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر
فائل فوٹواسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے کورونا وائرس سے متعلق ازخود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا ۔
چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5رکنی لارجربینچ 20 اپریل کوکورونا وائرس سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا۔
اس حوالے سے اٹارنی جنرل، سیکریٹری ہیلتھ اورتمام صوبوں کے ایڈوکیٹ جنرل کونوٹسزجاری کردیئے گئے ہیں جبکہ اس کے علاوہ چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز کو بھی نوٹس بھیجے گئے ہیں ۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔