چین کی کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی

شائع 17 اپريل 2020 04:59pm
چینی وزیر خارجہ وانگ ژی- فائل فوٹو

چینی وزیرخارجہ نے کورونا وائرس کےخلاف جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرادی ۔

 وزیرخارجہ وانگ ژی نے ٹوئٹ میں لکھا کورونا کے خلاف چینی عوام پاکستان کو عطیات فراہم کرتے رہیں گے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے چین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ  چین نے دوستی کا حق ادا کیا۔پاکستانی طلبا کا خیال رکھا۔ ہنگامی طبی امداد بھی دی۔ پاک، چین تعلقات ہمیشہ مشکل وقت میں ثابت قدم رہے۔