افغانستان سے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

شائع 20 اپريل 2020 10:40am
فائل فوٹو

افغانستان سے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔طورخم سرحد سے 800 سے زائد افراد پاکستان میں داخل ہوگئے۔

افغنانستان سےآنے والےشہریوں میں سے109افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا۔جن میں سے23افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

تمام افراد کو لنڈی کوتل اورجمرود کےقرنطینہ مراکزمیں رکھا گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہناہےکہ متاثرہ افراد کی سخت نگرانی کی جارہی ہے۔آنے والے تمام افراد کے ٹیسٹ کئے جائیں گے۔