شمالی کوریا کے صدر کی حالت نازک
فائل فوٹوشمالی کوریا کے صدر دل کی سرجری کے بعد حالت نازک ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق 36 سالہ کم جونگ 15 اپریل کو والد کے یوم پیدائش کی تقریب میں بھی شریک نہیں ہوئے تھے۔ان کی بہن کم یو ملک کا کنٹرول سنبھال سکتی ہیں۔
امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون کی صحت انتہائی خراب ہے جبکہ چین اور جنوبی کوریا کے ذرائع نے اس خبر کو غلط قراردیا ہے۔
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون کی صحت کےبارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ کم جونگ کی صحت دل کے آپریشن کے بعد انتہائی خراب ہے۔
امریکی ذرائع کے مطابق کم جونگ اون 15 اپریل کو اپنے والد کے یوم پیدائش کی تقریبات میں شریک نہیں تھے، جبکہ اس سے 4 دن قبل وہ ایک سرکاری اجلاس میں شریک تھے۔
امریکی ذرائع کے مطابق امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل اور نیشنل انٹیلی جنس اس حوالے سے موقف دینے سے گریز کررہے ہیں۔
ادھر کورین خـررساں ایجنسی یونہاپ کے مطابق کم جونگ ان کا 2 اپریل کو آپریشن ہوا تھا، طبیعت اب بہتر ہو رہی ہے۔ کم جونگ مشرقی ساحلی علاقے کی تفریح گاہ میں قیام پذیر ہیں۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔