پاکستان سے برطانوی شہریوں کی واپسی کا سلسلہ جاری
فائل فوٹوپاکستان سے برطانوی شہریوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان میں پھنسے جنوبی کوریا کے شہریوں کی واپسی بھی شروع ہو گئی ہے۔
کورنا وائرس کے باعث پاکستان میں مختلف ممالک کے شہریوں کی وطن واپسی کےلئے خصوصی پروازوں کی اجازت دی گئی۔
پاکستان میں پھنسے 1244برطانوی شہری چار خصوصی پروازوں کے ذریعے برطانیہ روانہ ہوئے۔
اسلام آباد سے برطانیہ کےلئے پی آئی اے کی تین قطر ایئرلائین کی ایک پرواز نے اڑان بھری۔
دوسری جانب قطر ایئر لائین کی خصوصی پرواز اسلام آباد سے براستہ دوحہ جنوبی کوریا روانہ ہوئی۔جہاز میں 115 مسافر سوار تھے۔ کورین سفیر نے تمام مسافروں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔
مقبول ترین












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔