بیرون ملک ڈاکٹرزکی خدمات کےلئے'یاران وطن' پروگرام متعارف

شائع 25 اپريل 2020 05:53pm

وزیراعظم عمران خان نے سمندر پار پاکستانی ڈاکٹرز کی رضاکارانہ رجسٹریشن کےلئے یاران وطن کے نام سے پروگرام متعارف کروادیا۔

یاران وطن کے ذریعے بیرون ملک مقیم ڈاکٹرز بھی پاکستان کےلئے رضاکارانہ طور پر خدمات سرانجام دے سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا دنیا بھر میں کووڈ نائنٹین کے خلاف جہاد میں پاکستانی طبی ماہرین اگلے محاذوں پرسرگرم ہیں اور وہ اس بیماری کے انسداد کے لئے ہمارا ہاتھ بھی بٹانا چاہتےہیں۔