ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان

اپ ڈیٹ 26 اپريل 2020 08:17am
فائل فوٹو

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم کشمیر، گلگت بلتستان اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش کا امکان ‏ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کا راج جاری ہے،سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت، شہید بینظیر آباد 43 اور مٹھی میں 42 ڈگری ‏سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں دن کے وقت موسم خشک جبکہ رات کو تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی ‏بارش متوقع ہے۔

کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہےتاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔