پی آئی اے کی خصوصی پرواز آسٹریلیا سے 250 پاکستانیوں کو لے کروطن روانہ
فائل فوٹواسلام آباد:بیرن ملک میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی جاری ہے، پی آئی اے کی خصوصی پرواز آسٹریلیا سے250 پاکستانیوں کو لے کروطن واپس روانہ ہوگئی۔
پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے آسٹریلیا میں پھنسے 250پاکستانی وطن واپس روانہ ہوئے۔
ہائی کمیشن کے مطابق قونصل جنرل عدنان رشید نے ہائی کمشنر کی نمائندگی کرتے ہوئے مسافروں کو الوداع کیا، مسافروں نے ہائی کمیشن اور حکومت پاکستان کا واپسی کے انتظامات پر شکریہ ادا کیا۔
ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ کورونا وباء کی وجہ سے کمیونٹی کو درپیش مالی اور دیگر مشکلات میں ،ہائی کمیشن ان کا مکمل خیال رکھ رہاہے۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔