سی اے اے کی برطانیہ کو 5چارٹر طیاروں کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت
فائل فوٹواسلام آباد:سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے)نے برطانیہ کو 5چارٹر طیاروں کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دے دی، چارٹر طیاروں کو برطانیہ کے سفارتخانے کی درخواست پر اجازت دی گئی۔
برطانیہ کو5چارٹرطیاروں کوپاکستان میں لینڈنگ کی اجازت مل گئی،چارٹرطیاروں کو اجازت برطانیہ کے سفارتخانےکی درخواست پردی گئی، اس حوالے سے سی اے اے کے ڈائریکٹرایئرٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
قطرکی پروازیں30اپریل سے5مئی تک خالی طیارےپاکستان پہنچیں گے ،پروازیں برطانوی شہریوں اورسفارتی عملے کولےکربرطانیہ جائیں گی۔
قطرائیر کی پہلی پرواز 30 اپریل کودوحہ سے کراچی پہنچے گی،300سے زائد بر طانوی شہریوں کو لےکر لندن روانہ ہوگی۔
دوسری پرواز یکم مئی کو دوحہ سے لاہور پہنچے گی،200سےزائد برطانوی شہریوں کو لاہورسےلےکر لندن روانہ ہوگی۔
تیسری پرواز2 مئی کو دوحہ سے لاہور پہنچے گی،تیسری پروازلاہور سے ما نچسٹر کیلئے روانہ ہوگی جبکہ چوتھی پرواز 4 مئی کو دوحہ سے اسلام آباد پہنچے گی،پرواز کے ذریعے 300سے زائد برطانوی شہری لندن روانہ ہوں گے۔
پانچویں پرواز 5 مئی کو دوحہ سے اسلام آباد پہنچے گی، پانچویں پرواز مانچسٹر کیلئے روانہ ہو گی۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔