پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی ہوگی؟فیصلہ آج ہوگا
فائل فوٹواسلام آباد:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی ہوگی؟فیصلہ آج ہوگا ،اوگرا نے پٹرول 20 روپے 68 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 44 روپے 7 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کر رکھی ہے۔
مئی کیلیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان وزارت خزانہ آج وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد کرےگی جبکہ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 44 روپے تک کمی کی سفارش کی ہے۔
ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے 68 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 33 روپے94 پیسے، مٹی کا تیل 44 روپے 7پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 24 روپے 57 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کر رکھی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے کے بعد سے ہوگا۔
دوسری جانب پٹرولیم ڈویژن نے آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کو خط لکھ کر تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو اپنے ڈپوز اور پمپس پر تیل کے مناسب ذخائر یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہےکہ مئی کے پہلے ہفتے میں پٹرولیم مصنوعات کی زیادہ فروخت متوقع ہے تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اور ریفائنریز یکم مئی کو بھی اپنے آپریشنز جاری رکھیں۔
آئل کمپنیز ایڈؤائزری کو ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کیلئے سب کو آگاہ کرنے کا کہا گیا ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔