پاکستان میں مزید 716 افراد کورونا وائرس کا شکار،تعداد98ہزار943 ہوگئی
فائل فوٹولاہور،کراچی:پاکستان میں مزید 716افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد 98ہزار943ہوگئی جبکہ2002افراد جاں بحق ہوئے۔
کورنا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے، شہریوں اور تاجروں نے سبق بھلا دیا، احتیاط اور ایس او پیز میں غفلت سے صورتحال سنگین ہونے لگی،ایک دن میں جاں بحق اور رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔
ملک بھر میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران مزید 4ہزار960نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد98ہزار943ہوگئی۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج 7جون بروزاتوارکوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید716نئے مریض سامنے آئےجبکہ4ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔
اسلام آباد میں 356،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کورونا کے 30،30کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا وائرس نے اسلام آباد میں 4مریضوں کی جان لے لی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد37ہزار090ہوگئی جبکہ سندھ میں36ہزار364افرادمیں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں13ہزار001،بلوچستان میں6ہزار221،اسلام آباد میں4ہزار979، گلگت بلتستان میں927اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے361کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید67مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد2002ہوگئی۔
کورونا سے پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں683افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ سندھ میں 634،خیبرپختونخوا میں 561،بلوچستان میں54،اسلام آباد میں49 اور گلگت بلتستان میں13 اورآزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 8ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا کے 63ہزار476 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے بیشتر مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 884افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 33 ہزار465ہوچکی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران23ہزار100کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے4ہزار960افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 6لاکھ83ہزار608افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔