Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

سینیٹ :سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافے کی سفارش منظور

اپ ڈیٹ 22 جون 2020 10:17am
فائل فوٹو

اسلام آباد:سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافے کی سفارش منظورکرلی۔

فاروق ایچ نائیک کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں سگریٹ پر 100 فیصد ایف ای ڈی میں اضافے اورتمباکو مصنوعات پرٹیکسوں میں اضافے کی سفارش کی منظوری دی گئی۔

کمیٹی نےمہنگے سگریٹ پرزیادہ اورسستے سگریٹ پرکم ڈیوٹی لگانے کی سفارش کی۔

 سینیٹرسیمی ایزدی نے  ٹڈی دل کے تدارک کیلئے آٹھ ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی،جس کی کمیٹی نے منظوری دے دی جبکہ کھاد میں پچاس ارب کے بجائے 75 ارب مختص کرنےکی منظوری بھی دی گئی۔

سینیٹرکلثوم پروین نے سیمنٹ پرڈیوٹی میں ریلیف دینے کا مطالبہ کیا توممبرایف بی آرنے بتایا کہ سیمنٹ کی ایک بوری پر 88 روپے ڈیوٹی لی جارہی ہے،پہلے سیمنٹ کی بوری پر 100 روپے ڈیوٹی لگائی گئی تھی،ڈیوٹی میں کمی سے ایف بی آر کو 15 ارب روپے کا محصولات کا نقصان ہوا ہے۔

کمیٹی نے ایچ ای سی کوآن لائن جامعات کومزید فنڈزدینے کی سفارش کی منظوری بھی دی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div