آخر کارسلمان کی شادی کا معمہ حل ہو ہی گیا

اپ ڈیٹ 07 اپريل 2017 09:08am

12674111_10207229918158698_1993125934_n

ممبئی: بھارتی فلموں کے دبنگ خان کی شادی گزشتہ کئی عرصے سے ایک معمہ بنی ہوئی ہے ۔ہر سال سلمان کسی نئی لڑکی سے محبت کا شکار ہو جاتے ہیں اور شادی کی افواہیں دم لینے لگتی ہیں اور پھر تھوڑے عرصے بعد معلوم ہوتا ہے کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ یہ معاملہ کافی عرصے سے چلتا آ رہا ہے کئی لوگوں نے سلمان کوراضی کرنے کی کو شش کی مگرناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

مگر ان اس کہانی میں نیا موڑ آنے لگا ہے کیونکہ عامر خان نے یہ ٹھان لی ہے کہ اب وہ سلمان کی شادی کروا کر چھوڑیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ سلمان کو راضی کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔

عامر کا کہنا تھا کہ سلمان کواپنی زندگی میں کئی بار محبت ہوئی اور انہوں نے کئی مرتبہ انہیں شادی کرلینے کا بھی کہا مگر انہوں نے کبھی انہیں منانے کی کوشش نہیں کی۔ لہذا اس بار انہوں نے طے کیا ہے کہ وہ انہیں راضی کر کے چھوڑیں گے۔