فلم دی ڈائی ورجنٹ سیریز ایلیجینٹ رواں ہفتے ریلیز ہوگی

شائع 15 مارچ 2016 02:06pm

divergent_image
نیویارک :ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم دی ڈائی ورجنٹ سیریز ایلیجینٹ رواں ہفتے امریکی سنیما گھروں میں ایکشن کے رنگ بکھیرنے آرہی ہے۔

نیویارک میں ہونے والے فلم کے پریمیئر نے ریڈ کارپٹ پر خوب رونقیں لگائیں۔ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم دی ڈائی ورجنٹ سیریز ایلیجنٹ امریکی سینما گھروں میں ریلیز کیلئے تیار ہے۔ اٹھارہ مارچ کو فلم امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ریلیز سے پہلے فلم کا رنگا رنگا پریمیئر نیویارک میں منعقد کیا گیا۔ جسے دیکھنے فلمی کاسٹ سمیت دیگر ہالی ووڈ ستارے بھی پہنچے۔ شیلن ووڈلے،تھیمو جمیز،نا اومی واٹس اور ایلسیل ایل گرٹ نے ریڈ کارپٹ پر خوب رونقیں لگائیں ساتھ ہی میڈیا سے بات چیت کرکے فلم کی پروموشن بھی کی۔

من پسند فنکاروں کو دیکھنے مداحوں کا ہجوم بھی پرجوش نظر آیا، جو فلمی ستاروں کے ساتھ محظوظ ہوئے اور محفل میں چار چاند لگاتے رہے۔فلم دی ڈائی ورجنٹ سیریز ایلیجینٹ ہالی ووڈ سپرہٹ ایکشن سیریز ڈائی ورجنٹ کا تیسرا حصہ ہے، اس سے پہلے فلم کے دو حصے دی ڈائی ورجنٹ اور انسرجنٹ امریکی باکس آفس پر راج کر چکے ہیں۔

ڈائی ورجنٹ سیریز کی کہانی امریکی رائٹر کے ایلیجینٹ ناول اور ڈائی ورجنٹ ٹرائی لوجی سے ماخوذ ہے۔ فلم کے تیسرے حصے دی ڈائی ورجنٹ سیریز ایلیجینٹ کی کہانی ایسی ٹیم کے گرد گھومتی ہے جو زمین کو شیطانی قوتوں سے بچانے کیلئے ڈٹ جاتی ہے۔فلم میں جدید اسلحے کا استعمال کیا گیا ہے۔

فلم کے مرکزی کرداروں میں اداکارہ شیلن ووڈلی اور اداکار تھمیو جیمز شامل ہیں۔جو شیطانی قوتوں کا مقابلے کرتے ہوئے اپنے مشن کی کامیابی کیلئے پرعزم نظر آئیں گے۔