نیشنل ایکشن پلان کے تحت چاروں نکاتی قرار داد پیش
کراچی:وزیراعلیٰ ہاو¿س کراچی میں مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو کی پریس کانفرنس رینجرز اختیارات سے متعلق کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے قرارداد کے ذریعے وعدہ پورا کردیا،عارضی باتیں کرنے والوں کے پاس کوئی منشور نہیں۔
مولا مخش چانڈیو نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت چاروں نکات قرارداد میں شامل ہیں،،رینجرز کے پاس جو اختیارات پہلے تھے وہی دیئے گئ ہیں،،مشیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ رینجرز کو ایسے معاملات میں نہ ڈالیں کہ بعد میں تنقید ہو، صوبے کے سربراہ کو پیشگی اطلاع دینے میں آخر برائی ہی کیا ہے،،انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں میں اداروں کو لڑانے کی کوشش کی گئی،،دوسرے صوبوں میں رینجرز کو کرپشن کے خاتمے کا اختیار کیوں نہیں دیا گیا۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔