کیا آپ جانتے ہیں دل کی بھی عمر ہوتی ہے

اپ ڈیٹ 13 اپريل 2016 06:56am

12884443_10207324930173939_2082995398_n
کیا آپ کا دل جوان ہے؟ ہم یہ نہیں جاننا چاہ رہے کہ آ پ کتنی باشعور ہیں، دل کی عمر اپکی عمر سے چھوٹی بڑی ہو سکتی ہے، آپ اپنی سالگرہ کے کیک پر موم بتیوں کی تعداد کم یا زیادہ کر سکتے ہیں،یہ کوئی پریشان کن بات نہیں۔ عموما ًیہ دیکھنے میں آیا ہے کہ عورتوں کے دل کی عمر ان کی اصل عمر سے پانچ سال بڑی ہوتی ہیں جبکہ مردوں کے دل ان کی عمر سے اوسطاً آٹھ سال بڑے ہوتے ہیں۔

دل کی عمر جتنی زیادہ ہوگی اتناہی ہارٹ اٹیک اور اسٹروک کا خطرہ بڑھ جائے گا۔ مگر اب ان تمام افراد کے لئے اچھی خبر ہے کہ وہ اپنی گھڑی کو پچھلے ٹائم پر منتقل کر سکتے ہیں، انہیں صرف اپنی چند عادات کو بدلنا ہوگا اور ان عادات کو اپنانے سے وہ اپنے دل کو اپنا ہم عمر با آسانی بنا سکتے ہیں۔

اگر آپ سگریٹ نوشی کے عادی ہیں تو اسے فوراً ترک کردیں ہائی بلڈ پریشر کے مریض ہیں تو اسے کم کرنے والے کام کریں، مصروف رہیں جتنا کام کل کیا تھا آج اس سے زیادہ کریں اور آخر میں سب سے اہم بات متوازن غذا لیں صحت مند کھانے کھائیں ڈبوں اور پیکٹ میں محفوظ کھانے جن میں چینی، نمک اور غیر حل پذیر چکنائیاں شامل ہوتی ہیں ان سے دور رہیں۔ آج ہی سے ان اچھی عادات کو اپنائیں اور پھر اپنے دل کو اپنا ہم عمر بنائیں۔