لاہورہائیکورٹ کا چیف سیکرٹری کو نئی پالیسی مرتب کرنے کا حکم

لاہور:لاہورہائیکورٹ نے بارہ سال سے کم عمر بچوں کی نویں جماعت میں رجسٹریشن کے لئے چیف سیکرٹری کو نئی پالیسی مرتب کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار بچوں کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب کے نو بورڈز نے بارہ سال کی عمر پوری ہونے تک نویں جماعت میں طلباء کی رجسٹریشن پر پابندی عائد کر رکھی ہے،پاکستان میں پانچویں جماعت کے امتحان کے لئے کوئی عمر کی حد مقرر نہیں مگر نویں جماعت کے لئے عمر کی حد مقرر کردی گئی ہے۔ایڈووکیٹ طاہر محمود کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن نہ کرنے سے ذہین بچوں کی حوصلہ شکنی ہوتی۔
درخواست گزار بچی خنسہ ایوب کے والد کا کہنا تھا عدالت نے ان کی اپیل منظور کر کے انہیں بہت بڑی پریشانی سے نجات دی ہے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد چیف سیکرٹری پنجاب کو رجسٹریشن پالیسی میں تبدیلی کی ہدایت اور بورڈز کو درخواست گزار بچوں کو رجسٹرڈ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹادی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔