وسیم اختر کی بلدیاتی اداروں کی منتقلی کی اپیل
متحدہ قومی موومنٹ کے کراچی کے لیے نامزد میئر وسیم اختر نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ آئین کی شق ایک سو چالیس اے کے تحت بلدیاتی اداروں تک اختیارات کی منتقل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ایم کیو ایم کے کراچی کیلئے نامزد میئر وسیم اختر نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے انتخابات بھی سپریم کورٹ کے کہنے پر کرائے گئے ہیں اور اب سپریم کورٹ کو ہی ان تک اختیارات کی منتقلی کو یقینی بنانا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں وسیم اختر نے کہا وہ آئین کی شق 140 اے کے تحت بلدیاتی اداروں کے لیے اختیارات اور بجٹ حاصل کرنے کے لیے مقننہ، عدلیہ اور عوام سے رجوع کریں گے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔