کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے چھ دہشت گردگرفتار

اپ ڈیٹ 18 دسمبر 2015 05:52am

lahore

لاہور: لاہور میں کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے چھ مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
ذرائع سی ٹی ڈی کے مطابق بیدیاں روڈ اور کالج روڈ سے کارروائی کے دوران چھ مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور ڈیٹونیٹرز بھی برا ٓمد کئے گئے ہیں۔ ملزمان میں عطا اللہ عثمانی،انعام الحق،محمد یاسین،عمر ساجد جھنگوی،ہدایت اللہ فاروقی اور محمد صادق شامل ہیں،سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کسی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔