Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کی زبردست کمی

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد 2300 روپے کی...
اپ ڈیٹ 27 جون 2020 12:02am
کاروبار

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد 2300 روپے کی زبردست کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے فی تولہ سونا 1 لاکھ 2 ہزار 800 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1972 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایک تولہ سونا 1 لاکھ 2 ہزار 800 روپے جبکہ 10 گرام سونا 88 ہزار 134 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 15 ڈالرز کی کمی سے 1762 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

کراچی صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج بھی سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 8000 روپے کم ہے۔

–24 جون 2020 کے ریٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2000 روپے کا مزید اضافہ ہوا تھا جس کی وجہ سے قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 5 ہزار 100 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی تھی۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 2000 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1715 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا 1 لاکھ 5 ہزار 100 روپے جبکہ 10 گرام سونا 90 ہزار 106 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 20 ڈالر کے اضافے سے 1777 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

کراچی صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 8000 روپے کم تھی۔

–23 جون 2020 کے ریٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا مزید اضافہ ہوا تھا جس کی وجہ سے قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 3 ہزار 100 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی تھی۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا 1 لاکھ 3 ہزار 100 روپے جبکہ 10 گرام سونا 88 ہزار 391 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 9 ڈالر کے اضافے سے 1757 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

کراچی صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 8000 روپے کم ہے۔

–22 جون 2020 کے ریٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا مزید اضافہ ہوا تھا جس کی وجہ سے قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 2 ہزار روپے فی تولہ پر پہنچ گئی تھی۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1114 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا 1 لاکھ 2 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونا 87 ہزار 448 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 12 ڈالر کے اضافے سے 1748 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

کراچی صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 8000 روپے کم ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div