Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

وکٹ کیپربلےبازروحیل نذیردورہ انگلینڈکیلئے ریزرو کھلاڑیوں میں شامل

لاہور: انڈر نائنٹین کرکٹ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے...
اپ ڈیٹ 25 جون 2020 11:12pm

لاہور: انڈر نائنٹین کرکٹ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے وکٹ کیپر بلے باز روحیل نذیر کو دورہ انگلینڈ کیلئے ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق روحیل نذیر کو وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے بیک اپ کے طور پر ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔ محمد رضوان کے کوویڈ نائنٹین ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پانچ ریزرو کرکٹرز اور منیجمنٹ کے ایک رکن کے کوویڈ 19 ٹیسٹ مکمل کرلئے گئے ہیں۔ ان پانچ ریزرو کھلاڑیوں میں بلال آصف، عمران بٹ، محمد نواز، موسیٰ خان اور روحیل نذیر کے نام شامل ہیں۔

جمعرات کو ہونے والے ٹیسٹ میں منیجمنٹ کے ایک رکن، مساجر محمد عمران کا کوویڈ 19 ٹیسٹ بھی لیا گیا۔

بلال آصف، عمران بٹ، موسیٰ خان اور محمد نواز کو پہلے ہی دورہ انگلینڈ کے لیے اعلان کردہ 4 ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کرلیا گیا تھا تاہم محمد رضوان کی جگہ روحیل نذیر کی بطور بیک اپ وکٹ کیپر اور ملنگ علی کی جگہ محمد عمران کی بطور بیک اپ مساجر کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی گئی۔

قومی اسکواڈ کی ٹیسٹنگ کے پہلے مرحلے میں وکٹ کیپر محمد رضوان اور مساجر ملنگ علی کے کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔

جمعرات کو اسکواڈ میں شامل 18 کھلاڑیوں اور منیجمنٹ میں شامل 11 اراکین کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کا دوسرا مرحلہ مکمل کرلیا گیا جبکہ پہلے مرحلے میں مثبت نتائج آنے والے 10 کھلاڑیوں اور منیجمنٹ کے ایک رکن کا دوسرا کوویڈ 19 ٹیسٹ 26 جون بروز جمعہ کو ہوگا۔

پی سی بی تمام ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان 27 جون بروز ہفتے کو کرے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div