Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

آل راؤنڈر محمد حفیظ سمیت 10 کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ لے لئے گئے

لاہور: آل راؤنڈرمحمد حفیظ سمیت 10 قومی کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ بھی...
شائع 26 جون 2020 08:23pm

لاہور: آل راؤنڈرمحمد حفیظ سمیت 10 قومی کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ بھی لے لئے گئے۔ رپورٹس اور دورہ انگلینڈ کیلئے حتمی اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائے گا۔

دورہ انگلینڈ میں کون شامل ہوگا؟ کون سیریزمس کرے گا؟ تمام کھلاڑیوں کے دوسری بار کورونا ٹیسٹ ہوگئے، اب نتائج اور حتمی اسکواڈ کا اعلان ہفتے کے روز ہوگا۔

پی سی بی نے ان 10 کرکٹرزکے ٹیسٹ مکمل کئے جن کے پہلے ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔ سب کی نظریں اب محمد حفیظ پر مرکوز ہیں جنہوں نے پہلا ٹیسٹ پازٹیو آنے پرخود ٹیسٹ کرایا اور منفی آیا تھا۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم اتوار کے روز انگلینڈ کیلئے اڑان بھرے گی۔ دورے میں تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹؤئنٹی کھیلے جائیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div