Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پتلون بنا پہنے سائز چیک کرنے کا آسان طریقہ

آپ پینٹ خریدنے جائیں تو ٹرائی کرکے معلوم کرتے ہیں کہ یہ آپ کو...
اپ ڈیٹ 28 جون 2020 11:24am
hand holding the jeans at the clothing store
hand holding the jeans at the clothing store

آپ پینٹ خریدنے جائیں تو ٹرائی کرکے معلوم کرتے ہیں کہ یہ آپ کو پوری ہے یا نہیں، لیکن اب ایک فیشن بلاگر نے بغیر پہنے یہ معلوم کرنے کا حیران کن طریقہ بتا دیا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق اس بلاگر کا نام بلی نیولینڈ ہے جس نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں پینٹ کی ویسٹ اور لمبائی بغیر پہنے معلوم کرنے کا طریقہ بتایا ہے۔

پہلے وہ ویسٹ معلوم کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہتی ہے کہ پینٹ کا بٹن بند کرکے اپنی کلائی اس میں ڈالیں۔ اگر آپ کی کہنی سے ہاتھ کے گھٹنے تک کلائی پینٹ میں فٹ آرہی ہے تو یہ پینٹ بھی آپ کو فٹ آئے گی، لیکن اگر آپ کی کلائی پینٹ میں جانے کے بعد جگہ بچ رہی ہے تو پینٹ آپ کو بڑی ہے اور اگر کلائی اندر نہیں جا پا رہی تو پینٹ آپ کو چھوٹی ہے۔

اس طرح پینٹ کی لمبائی جاننے کے لیے بلی نیولینڈ پینٹ کی دونوں ٹانگوں کے سروں کو دونوں ہاتھوں سے پکڑ کر مخالف سمت میں بازو پھیلا دیتی ہے۔ اس طرح اگر پینٹ کی لمبائی آپ کے بازوﺅں کے پھیلاﺅ کے برابر ہے تو یہ آپ کو پوری ہے اور اگر یہ آپ کے بازوﺅں کے پھیلاﺅ سے چھوٹی یا بڑی ہے تو اس کی لمبائی بھی آپ کے لیے اسی نسبت سے چھوٹی یا بڑی ہو گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div