Aaj News

منگل, مئ 07, 2024  
28 Shawwal 1445  

'اگر ریلیف دیا ہے تو صرف سندھ حکومت نے دیا ہے'

سعید غنی نے کہا اے ڈی پی میں حصہ کم کردیا ہے پورے صوبے کےلئے کوئی نئی ترقیاتی اسکیم ہیں 114ارب میں سے 60ارب کراچی کے لئے رکھے گئے ہیں۔
شائع 28 جون 2020 07:59pm
صوبائی وزیر سعید غنی- فائل فوٹو
صوبائی وزیر سعید غنی- فائل فوٹو

پپلز پارٹی کے صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کہتے ہیں کہ بجٹ عوام دوست تھا پی ٹی آئی کی حکومت ہر شعبے میں ناکام ہوچکی ہے۔دھرنا بائیکاٹ اور احتجاج فضول تھا جن کے ساتھ اتحاد تھا ان کے خلاف کیوں بات نہیں کرتے۔

سندھ اسمبلی اڈیٹوریم میں دیگر وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا سندھ حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے پیپلز سپورٹ پروگرام کے تحت اربوں روپیے رکھے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا پانچ ارب روپے کم سود کی شرح پر قرض کی صورت میں دیے جائیں گے چھوٹے زمینداروں کے لئے دو ارب رکھے گئے ہیں دو سوزائد ترقیاتی اسکمیں مکمل کی گئی ہیں۔

سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ اشد ضرورت کے تحت گاڑیاں خریدی جائیں گی۔ گو کہ ان کے لئے رقم نہیں رکھی گئی جو گاڑیاں لی گئی وہ نینشل ڈیزاسٹر منجمنٹ سیل کے کہنے پر لئی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا پی ٹی ائی کی نااہلی کے باعث اج ملک کرائسسز میں ہے آئل کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا آئل کی قیمتیں بڑھانے سے کچھ لوگوں کوفائدہ ہوا ہر شعبے میں ناکام ہوئے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کراچی کو اہمیت دی گئی۔ دھرنا بائیکاٹ اوراحتجاج فضول تھا۔جن کے اتحادی ہیں ان کے خلاف بات نہیں کرتے۔

وزیر تعلیم سیعد غنی کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے باعث اگر ریلیف دیا ہے تو صرف سندھ حکومت نے دیا ہے کسی اور حکومت کو کوئی توفیق نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا نالائق اور نااہل حکومت سلیکٹڈ حکومت کے ہر کام میں ایم کیو ایم برابر کی شریک ہے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے والوں نے قومی اسمبلی میں احتجاج کیا دھرنا دیا دوھرا ماکیر نہیں چلے گا۔

سعید غنی نے کہا اے ڈی پی میں حصہ کم کردیا ہے پورے صوبے کےلئے کوئی نئی ترقیاتی اسکیم ہیں 114ارب میں سے 60ارب کراچی کے لئے رکھے گئے ہیں۔کراچی کو کچھ نا دینے کا تاثر غلط ہے۔

انہوں نے کہا ایم کیو ایم کے لئے جو کچھ میں نے کہا بہت کم ہے آئندہ ڈھائی سے تین برس میں ڈھائی سو ارب خرچ کرنے جارہے ہیں 24 میگا پراجیکٹ کراچی میں مکمل کئے۔

سعید غنی بولے ایم کیو ایم پپلزگ پارٹی کے خلاف نفرت بھرنے سے باز آجائے۔ الطاف حسین کی ڈگر پر نہ چلے۔

جبکہ صوبائی وزیر امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے۔

اس موقع پر سابق صوبائی وزیر جاوید ناگوری اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div