Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

سونے کی قیمت میں معمولی کمی

عالمی مارکیٹ میں5 ڈالر کی کمی سےفی اونس سونا 2317 ڈالر پر آگیا
شائع 07 مئ 2024 03:26pm

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔

صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے کی کمی سے ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا2 لاکھ 40ہزارروپے پر آگیا۔

علاوہ ازیں 10گرام سونے کی قیمت 429 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 5 ہزار 761روپے ہوگئی

عالمی مارکیٹ میں5 ڈالر کی کمی سےفی اونس سونا 2317 ڈالر پر آگیا۔