Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

وزیراعظم کی اتحادی جماعتوں کے وفود سے الگ الگ ملاقاتیں

وزیراعظم نے اتحادیوں کے مسائل سنے اور انہیں تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
شائع 28 جون 2020 09:13pm
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹو
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان نے عشایے سے پہلے اتحادی جماعتوں کے وفود سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔وزیراعظم نے اتحادیوں کے مسائل سنے اور انہیں تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

عشایے سے قبل وزیراعظم عمران خان سے بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد نے ملاقات کی۔وفد میں زبیدہ جلال، احسان اللہ ریکی، خالد حسین مگسی، اوردیگر شامل تھے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی ۔ جس میں سید امین الحق، اقبال محمد علی خان، خال مقبول صدیقی اور دیگر شریک تھے۔

ملاقات میں موجودہ صورت حال اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا کی سربراہی میں جی ڈی اے کے دو رکنی وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کی ۔ جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگارا والدہ کی علالت کے باعث عشایئے میں شرکت نہ کر سکے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم سے ایم این اے محمد اسلم بھوتانی اور غلام بی بی بھروانہ نے بھی ملاقات کی۔ حکومت کی جانب سے وزیر خارجہ، وزیر دفاع،وزیر تعلیم، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور چیف وہیپ عامر ڈوگر بھی ملاقاتوں میں شریک ہوئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div