Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

'حکومت کہیں نہیں جارہی،اپنی مدت پوری کریں گے'

وزیر اعظم عمران خان نے کہا حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا۔پانچ سال آسانی سے پورے کرسکتا ہوں۔
شائع 29 جون 2020 01:18am
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹو
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پارٹی اراکین اور اتحادیوں کو عشائیہ کی دعوت دی گئی۔عشائیہ کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے واضح کردیا کہ حکومت کہیں نہیں جارہی،اپنی مدت پوری کریں گے۔

وزیر اعظم ہاؤس میں دیےگئےعشائیےمیں خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ روز خبر ملتی ہے، آج جارہا ہوں کل جارہا ہوں۔ ہر روز نئے محاذ کا مقابلہ کرتا ہوں۔آج سمجھوتہ کر لوں تو کوئی مسئلہ نہیں۔کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی ضرور ہوگی۔حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا۔پانچ سال آسانی سے پورے کرسکتا ہوں۔

وزیراعظم نےاتحادیوں سے کہامشکل حالات میں ‏بہترین بجٹ پیش کیا۔عوام کو ہر ممکنہ ریلیف فراہم کیاگیا۔حکومتی اوراتحادی ارکان حاضری یقینی بنائیں۔ہرصورت بجٹ منظور کرایا جائےگا۔ وزیراعظم نے اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلنے کا عزم دہراتے ہوئے کہاکہ اہم فیصلوں میں ہمیشہ اتحادیوں سے مشاورت کی۔تمام اتحادیوں کے تحفظات دور کریں گے۔

وزیراعظم نے کہاکہ تحریک انصاف اپنے نظریے پر ہر حال میں قائم ہے۔چینی اور پی آئی اے حادثہ کی رپورٹیں دباؤ کے باوجود جاری کیں۔

وزیراعظم عمران نے عشائیے میں شریک ارکان کے مطالبات اورتحفظات بھی سنے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ اور ان کے حلقوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں۔ارکان قومی اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز فراہم کئے جائیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div