Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

ناساکی جانب سے سورج کی شاندار ویڈیو جاری

امریکی خلائی ادارے دی نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن...
شائع 29 جون 2020 12:12pm
سائنس

امریکی خلائی ادارے دی نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) نے سورج کی ویڈیو جاری کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ناسا نے سورج کی پوری ایک دہائی کو 61 منٹ کی ویڈیو میں قید کر دیا ہے۔

ناسا نے ایک ایسی ناقابل یقین ویڈیو جاری کی ہے جس میں سورج کی حیرت انگیز 4 ہزار پکسلز میں 10 سال کا وقفہ دکھایا گیا ہے۔

ناسا کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں سورج پر گزرنے والے گزشتہ دس سال کا عرصہ دکھایا گیا ہے۔

خیال رہے ہے کہ یہ ویڈیو ناسا نے خلا میں اپنی سولر ڈائنامکس آبزرویٹری کے دس سال پورے ہونے پر ریلیز کی ہے۔

یاد رہے کہ یہ تصاویر ناسا کی آبزرویٹری (SDO) سے آئے ہیں، یہ ایک خلائی جہاز ہے جسے فلوریڈا میں کیپ کیناورل ایئر فورس اسٹیشن سے دس سال قبل روانہ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب ویڈیو میں سورج کے 11 سالہ شمسی چکر کے دوران سورج کی سرگرمی میں عروج و زوال بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ کب یہ بہت زیادہ متحرک ہوا اور کب کم متحرک۔

واضح رہے کہ یہ ویڈیو آبزرویٹری کے تین آلات کی مدد سے ممکن بنائی گئی ہے جو دس سال بعد اب بھی اچھی طرح سے کام کر رہے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div