Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

حملے کے باوجود پاکستان اسٹاک میں ٹریڈنگ جاری رہی

پاکستان اسٹاک ایکس چینج پر حملے کے باوجود سارا دن اسٹاک مارکیٹ...
شائع 29 جون 2020 10:18pm
کاروبار

پاکستان اسٹاک ایکس چینج پر حملے کے باوجود سارا دن اسٹاک مارکیٹ میں معمول کے مطابق کاروبار جاری رہا۔

سیشن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس دو سو بیالیس پوائنٹس اضافے سے چونتیس ہزار ایک سو اکیاسی پر بند ہوا۔

دہشت گردوں نے اکنامک بیرومیٹر پر بزدلانہ حملہ کیا ، اسٹاک بروکرز نے آنکھوں دیکھا حال بیان کیا اور کہا صبح دس بجے حملہ ہوا لیکن ٹریڈنگ میں ایک سیکنڈ بھی خلل نہ آیا۔

معروف بروکر عقیل کریم ڈھیڈھی نے واقعے کی سخت مذمت کی، پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار اپنے وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے تین بجے بند ہوا۔

مارکیٹ نے پازیٹیو ٹرینڈ میں موو کر کے دہشت گردوں کو واضح پیغام دے دیا کہ مارکیٹ ہر قسم کی دہشت گردی کو مسترد کرتی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div