Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پی آئی اے پر یورپی ممالک میں فضائی آپریشن پر 6 ماہ کی پابندی

معطلی کا اطلاق یکم جولائی 2020 رات 12 بجے یو ٹی سی ٹائم کے مطابق ہوگا۔
شائع 30 جون 2020 08:40pm

یورپین یونین ایرمسیفٹی ایجنسی نےپی آئی اے کی یورپین ممالک کےلئےفضائی آپریشن کے اجازت نامے کو 6 ماہ کےلئے معطل کردیا۔معطلی کا اطلاق یکم جولائی 2020 رات 12 بجے یو ٹی سی ٹائم کے مطابق ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزیر ہوا بازی کی جانب سے پائلٹس کے جعلی لائسنسز کے حوالے سے بیان دینے کے بعد یہ بیان عالمی دنیا کے میڈیا پرخبروں کی زینت بنا جس کے بعد یورپین یونین ایرک سیفٹی ایجنسی نے پاکستان سول ایوی ایشن سے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے قومی ائیر لائن پر یورپی ممالک فضائی آپریشن پر 6 ماہ کی پابندی لگا دی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی یورپ کی تمام پروازیں عارضی طور پر منسوخ کر دی گئیں جب کہ جن مسافروں کے پاس پی آئی اے کے بکنگ ہے ان کے پاس اختیار ہوگا کہ وہ چاہیں تو بکنگ آگے کروالیں یاریفنڈ حاصل کریں۔

ترجمان کا کہنا تھا پی آئی اے یورپین فضائی سیفٹی کے ادارے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور ان کے خدشات کو دور کرنے کےلئے اقدامات اٹھا رہا ہےامید کرتے ہیں کہ حکومتی اور انتظامیہ کی جانب سے لئے گئے اقدامات کے باعث معطلی جلد ختم ہوگی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div