Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ایران کےدارالحکومت تہران میں دھماکا،جاں بحق افرادکی تعداد19ہوگئی

ایران کے دارالحکومت تہران میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق ...
شائع 01 جولائ 2020 10:26am

ایران کے دارالحکومت تہران میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 19ہوگئی جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکا ایک کلینک میں گیس کے اخراج کے باعث ہوا،جاں بحق ہونے والوں میں 15 خواتین بھی شامل ہیں، حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

دھماکااتنا زور دار تھا کہ آگ کے شعلے دور دور تک دیکھے گئے، امدادی کارکنوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی جبکہ پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے شواہد اکھٹے کئے،حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div