Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

مقبوضہ کشمیر: بھارتی درندگی،تین سالہ پوتے کے سامنے دادا کا قتل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بدترین درندگی کا ایک اور واقعہ...
شائع 01 جولائ 2020 10:50pm

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بدترین درندگی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔

قابض فوج نے ضلع سوپور میں تین سالہ پوتے کے سامنے دادا کو گولی مار کر شہید کردیا۔ بچہ دادا کے سینے پر بیٹھا روتا رہا، بچے کی تصویر اور ویڈیو نے سب کو رلا دیا، بھارتی فوجی لاش کی بے حرمتی بھی کرتے رہے۔

اپنے دادا کی لاش پر بیٹھے اس ننھے فرشتے کی تصویر نے سب کو رلا دیا۔ ٹس سے مس نہ ہوا تو وہ ہے صرف سفاک مودی۔

مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور میں بھارتی قابض فوج نے ساٹھ سالہ بوڑھے شخص کو اس کے پوتے کے سامنے گاڑی سے اتار کر شہید کردیا۔ تین سالہ پوتے کے آنسوؤں نے ہر آنکھ اشکبار کردی.

اپنے بابا بشیر احمد خان کی شہادت پر شدت غم سے نڈھال بیٹی، دنیا کے منصفوں سے سوال کررہی ہے کہ آخر یہ کب تک ہوتا رہے گا؟ اقوام عالم خاموش ہے۔ کوئی نہیں جانتا کہ کب تک یونہی معصوموں کے لاشے گرتے رہیں گے؟ کب تک کشمیری اپنے خون سے وادی کے لالا زاروں کی آبیاری کرتے رہیں گے؟ کیا کبھی انہیں بھی انصاف ملے گا؟ کیا کبھی یہ آزادی کے متوالے آزاد فضا میں سانس لے سکیں گے۔

ادھر ضلع راجوڑی میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں بھی ایک نوجوان کو شہید کردیا گیا, کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق گزشتہ ماہ جون میں بھارتی فورسز نے مختلف سرچ آپریشنز کے دوران چوون کشمیریوں کو شہید کیا جو اب تک ایک ماہ میں شہید کشمیریوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div