Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

داعش کا اطالوی مافیا کے ساتھ منشیات کے کاروبار کا انکشاف

اطالوی پولیس نے شام سے پہنچنے والی "جہادی منشیات" کے نام سے مشہور...
اپ ڈیٹ 02 جولائ 2020 08:53am

اطالوی پولیس نے شام سے پہنچنے والی "جہادی منشیات" کے نام سے مشہور ایک ارب یورو مالیت کی امفیٹامائن گولیوں کو ضبط کرلیا ہے۔

تفتیش کاروں نے مشینری اور بڑے سلینڈروں کے اندر موجود منشیات "کیپٹاگون" کی 84 ملین گولیاں ضبط کیں۔

یہ منشیات اٹلی کی جنوبی بندرگاہ سالرنو پر حکام کی جانب سے قبضے میں کئے گئے تین کنٹینر شپس سے برآمد ہوئیں۔

کسٹم پولیس کے کرنل ڈومینیکو نپولیتانو نے بتایا اس کارروائی میں دنیا کا ایمفیٹامائنز کا سب سے بڑا ذخیرہ قبضے میں لیا گیا ہے۔

پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کیپٹاگون کے داعش کے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں میں پائے جانے کے بعد اسے "جہادی منشیات" کے نام سے جانا جاتا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی طور پر لبنان اس کی پیداوار کا مرکز تھا، یہ داعش کے گروپس کو عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں کے لیے مالی اعانت فراہم کرتی ہے۔

کیپٹاگون مشرق وسطیٰ کی مقبول منشیات ہے جس کی شام جیسے جنگ زدہ علاقوں میں وسیع پیمانے پر طلب ہے، ان علاقوں میں تنازعے نے طلب کو ہوا دی ہے اور پروڈیوسرز کے لیے مواقع پیدا کردیئے ہیں۔

کیپٹاگون کو 1960 کی دہائی میں نشہ آور کشیدگی اور افسردگی کے علاج کے لیے استعمال کیا گیا تھا، فینتھیلائن ہائڈروکلورائڈ اس کے کئی برانڈ ناموں میں سے ایک ہے۔

یہ امفیٹامائنز سے تعلق رکھنے والا ایک منشیات کا مرکب جو خوف کو روک سکتا ہے اور تھکاوٹ کو دور کرتا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div