Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملےکی مذمت

نیویارک:اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر...
شائع 02 جولائ 2020 09:44am

نیویارک:اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمت کی ہے،شہداءکےورثا اور حکومت سے اظہاریکجہتی بھی کیا گیا۔

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی جانب سے چند روز قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے،سلامتی کونسل نے جاری کردہ بیان میں شہدا کے لواحقین اور حکومت پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا ۔

سلامتی کونسل نے اس دہشتگردی میں ملوث عناصر ، ان کے سہولت کاروں، معاونین اور حامیوں کو قانون کے شکنجے میں لانے کی ضرورت پر زور دیا ۔

سلامتی کونسل میں اس مذمتی بیان کا مطالبہ چین کی جانب سے کیا گیا ،سلامتی کونسل کے تمام اراکین نے متفقہ طور پر اس مذمتی بیان کی حمایت کی اور پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا ۔

بھارت نے اس بیان کو رکوانے کی بھرپور کوشش کی، بھارت کی منفی سفارتکاری کے باوجود سیکرٹری جنرل ، صدر جنرل اسمبلی اور کئی ممالک پہلے ہی شدید مذمتی بیان جاری کر چکے ہیں ۔

اس بیان سے ہندوستانی میڈیا کا جھوٹ بھی بے نقاب ہوا جو سلامتی کونسل کی اس معاملے پر خاموشی کا پروپیگنڈا کر رہا تھا ۔ پاکستان واضع طور پر کہہ چکا ہے کراچی دہشتگردی کے واقعے میں بھارتی خفیہ ادارے ملوث ہیں۔

سلامتی کونسل کی جانب سے مذمتی بیان عالمی برادری کی جانب سے پاکستان کی انسداد دہشتگردی حکمت عملی کی تائید کا ثبوت ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div