Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

دعا منگی اغوا کیس: پولیس نے عدالت میں چالان پیش کردیا

عدالت نے کیس کا چالان منظور کرلیا۔ کیس کی مزید سماعت 7 جولائی کو انسداد دہشتگردی عدالت نمبر 2 میں ہوگی۔
شائع 04 جولائ 2020 07:06pm
دعا منگی- فائل فوٹو
دعا منگی- فائل فوٹو

انسداددہشتگردی کی منتظم عدالت میں دعا منگی اغوا کیس کے متعلق پولیس نے چالان پیش کردیا۔

پیش کیے جانے والے چالان میں بتایا گیا کہ اغوا کار دعا منگی کے بعد تاوان کے لئےاٹلی کا فون نمبر استعمال کر رہے تھے۔ اغوا کار تاوان کےلئے دعا منگی کے والدین سے واٹس ایپ پر کال کرتے رہے۔

پولیس چالان میں انکشاف کیا کہ دعا کے والد نے 25 لاکھ روپے تاوان کی رقم ادا کرکے بیٹی کو بازیاب کرایا، اغوا کے بعد دعا منگی کو کلفٹن میں روفی بیچ پرائراڈ فلیٹ میں رکھا گیا تھا۔ملزمان نے دعا کو زنجیروں سے باندھ کر رکھا تھا۔

ملزمان نے تفتیش کے دوران بتایا کہ بسمہ نامی لڑکی کو بھی اغوا کے بعد اسی فلیٹ میں رکھا گیا تھا۔کیس میں مفظر عرف موذی، ذوہیب قریشی، محمد طارق عرف شکیل سمیت پانچ ملزمان گرفتار ہیں۔ملزمان نے اپنے بیان میں اغوا سے متعلق اعتراف جرم کرلیا ہے۔

چالان میں بتایا گیا ملزمان کے قبصے سے 9 ایم ایم پستول،30 بور پستول، گاڑی، سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت اہم چیز برآمد کی گئی ہے۔

عدالت نے کیس کا چالان منظور کرلیا۔ کیس کی مزید سماعت 7 جولائی کو انسداد دہشتگردی عدالت نمبر 2 میں ہوگی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div