Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

لاہور میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم،ایس او پیز کی خلاف ورزیاں

لاہور میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم ہوگیا لیکن ان علاقوں میں ایس او...
شائع 05 جولائ 2020 02:24pm

لاہور میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم ہوگیا لیکن ان علاقوں میں ایس او پیزکی خلاف ورزیاں جاری ہیں ،اندر ون شہر سمیت دیگر علاقوں میں کاروبار زندگی کے معمولات تبدیل ہوئے ہیں نہ لوگوں کا رویہ بدلا ہے۔

پنجاب حکومت نے والڈ سٹی سمیت جن سات کورونا زدہ علاقوں میں 3دن کیلئے لاک ڈاؤن میں توسیع کی تھی، وہاں اب لاک ڈاؤن تو ختم کر دیا گیا ہے لیکن ایس او پیزکی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

اندرون شہر میں لوگ ہر قسم کی احتیاط کو بالائے طاق رکھ کر اپنے معمولات زندگی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

شہریوں کی اکثریت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کیلئے بھی حکومت کو ہی ذمہ دار ٹھرا رہی ہے ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو ڈینگی کی طرز پر کورونا کے بارے میں بھی موثر آگاہی مہم چلانی چاہیے تھی، مگر بدقسمتی سے ایسا نہیں کیا گیا۔

کورونا کے بارے میں جہاں لوگوں کا رویہ غیر ذمہ دارنہ رہا ہے وہاں انتظامیہ کی جانب سے بھی زیادہ سنجیدگی نہی دکھائی گئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div