Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

پارک لین ریفرنس:آصف زرداری پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی

اسلام آباد:پارک لین ریفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک...
اپ ڈیٹ 06 جولائ 2020 12:16pm

اسلام آباد:پارک لین ریفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی، سابق صدر کی جانب سے کارروائی روکنے کی درخواست پر اسلام آباد کی احتساب عدالت نے کارروائی مؤخر کرتے ہوئے سماعت 14 جولائی تک ملتوی کردی۔

اسلام آبادکی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے پارک لین ریفرنس کی سماعت کی، آصف علی زرداری اور دیگر ملزمان وڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے اور ان کی حاضری لگائی گئی۔

وکیل فاروق نائیک نے فرد جرم عائد ہونے سے روکنے کیلئے درخواست دیتے ہوئے کہا کہ جب تک کام کی باتیں نہ ہو تب تک فرد جرم عائد نہیں کی جا سکتی ،جس پر عدالت نے کہا کہ آپ عین اس دن درخواست دائر کر رہے ہیں جب سب چیزیں تیار ہیں اور فرد جرم عائد کرنا ہے ۔

فاروق نائیک نے کہا کہ اس کیلئے پڑھنا پڑتا ہے، چیزیں نکالنی پڑتی ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک کیلئے قانون کے مطابق نوٹس دینا ضروری تھا، مہینہ نہیں مانگ رہے، مناسب وقت دیں۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا آصف زرداری کیخلاف اختیار کے ناجائز استعمال، دھوکادہی، فراڈ کا مقدمہ ہے ، ہم آج ہی جواب دیں گے، عدالت سے استدعا ہے کہ آصف زرداری کی درخواست پر فیصلہ کرے۔

وکیل فاروق ایچ نائیک نے درخواست پر دلائل کیلئے وقت درکار کا مؤقف اپنایا تو عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی مؤخر کرتے ہوئے سماعت 14 جولائی تک ملتوی کردی۔

وڈیو لنک پر آصف زرداری سے گفتگو میں فاروق ایچ نائیک نے بتایا کہ پہلے ہماری درخواست پر فیصلہ ہو گا،اس کے بعد عدالت فرد جرم عائد کرنے کا بتائے گی اور پھر ٹرائل کا آغاز ہوگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div