Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد231,818ہوگئی

لاہور،کراچی: پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد...
اپ ڈیٹ 07 جولائ 2020 10:06am

لاہور،کراچی: پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کورونا کیسز کی تعداد231,818ہوگئی جبکہ4,762افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

کوروناوائرس کے باعث احتیاط اور ایس او پیز میں غفلت سے صورتحال سنگین ہونے لگی،ایک دن میں جاں بحق اور رجسٹرڈمریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 3ہزار344نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد2لاکھ31ہزار818ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 6جولائی بروزپیر کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید801نئے مریض سامنے آئےجبکہ17ہلاکتیں ہوئیں۔

پنجاب میں 646،اسلام آباد میں85،آزاد کشمیر میں54اور گلگت بلتستان میں کورونا کے16کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا وائرس نے پنجاب میں 13،اسلام آباد میں 3اورآزاد کشمیر میں ایک مریض کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد94ہزار528ہوگئی جبکہ پنجاب میں81ہزار963افرادکورونا وائرس کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں28ہزار116،اسلام آباد میں13ہزار494، بلوچستان میں10ہزار814 ،گلگت بلتستان میں1561اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے1342کیسز سامنے آچکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید50مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد4762ہوگئی۔

کورونا سے پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں1884افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 1526،خیبرپختونخوا میں 1028،اسلام آباد میں137،بلوچستان میں123اور آزاد کشمیر میں 36اور گلگت بلتستان میں کورونا کے باعث 28ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا کے95ہزار407 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے2,406مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,819فراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 1لاکھ 31ہزار 649مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران22ہزار271کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے3ہزار344افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 14لاکھ20ہزار623افراد کے ٹیسٹ کےہ جا چکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div