Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

جاپان میں بارش اور سیلاب، حادثات میں 32افراد ہلاک ، ایمرجنسی نافذ

ٹوکیو:جاپان میں بارش اور سیلاب نے نظام زندگی درہم برہم...
اپ ڈیٹ 06 جولائ 2020 10:59am

ٹوکیو:جاپان میں بارش اور سیلاب نے نظام زندگی درہم برہم کردیا،مختلف حادثات میں 32افراد کی ہلاکت کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

جنوبی جاپان میں شدید بارش اور سیلاب نے تباہی مچادی،بند ٹوٹنے سے شہروں میں پانی داخل ہوگیا ،سیلاب اورلینڈسلائیڈنگ سے 32افرادہلاک جبکہ ،متعددلاپتہ اورزخمی ہوگئے۔

اولڈ ایج ہاوس میں پانی بھرنے سے14عمررسیدہ افرادہلاک ہوئے،جبکہ 40 کو بچا لیا گیا۔

شدید بارش کے باعث جنوبی جاپان میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی،پولیس اور فوج کے40ہزار جوان ریسکیوآپریشن میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے علاقے میں مزید بارش کی پیشگوئی کردی۔

جاپانی وزیراعظم آبے نے جاپان بھر میں شدید بارشوں کےپیش نظرعوام کو محتاط رہنے کی اپیل کی ہے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div