Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

بھارتی دانشور نے گلگت بلتستان سے متعلق مودی کو آئینہ دکھا دیا

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے گلگت بلتستان سے متعلق جھوٹے ...
شائع 06 جولائ 2020 11:13am

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے گلگت بلتستان سے متعلق جھوٹے دعوے پر معروف بھارتی دانشور سدھیندرا کلکرنی نے انہیں تاریخ پڑھنے کا مشورہ دے دیا۔

معروف بھارتی دانشور سدھیندرا کلکرنی نے کہا کہ توسیع پسندانہ عزائم رکھنے والے مودی جان لیں کہ جموں کے مہاراجا نے کبھی گلگت بلتستان پر حکومت نہیں کی، بلکہ گلگت بلتستان نے ہری سنگھ کے بھارت سے الحاق کے فیصلے کو مسترد کردیا تھا۔

یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے گزشتہ دنوں ایک بیان میں الیکشن کے اعلان پر اعتراض کیا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ چلاس اور شمالی علاقہ جات میں بدھ مت کے قدیم تاریخی ورثے موجود ہیں، پاکستان ان پر کسی قسم کا حق نہیں رکھتا، پاکستان کو چاہیے کہ وہ ایسی کسی بھی کوشش سے دور رہے جس سے بھارت کی جغرافیائی اثرات پڑتے ہوں۔

پاکستان نے گلگت بلتستان سے متعلق مودی اور ان کی حکومت کے دعوے کو سختی سے مسترد کر دیا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بھارتی حکومت کے پاس گلگت بلتستان الیکشن پر بیان دینے کا کوئی جواز نہیں ہے لہٰذا پاکستان نئی دہلی کے بیانات مکمل طور پر رد کرتا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div