Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ سے 5 شہری زخمی

راولپنڈی :قابض بھارتی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او...
شائع 06 جولائ 2020 11:50am

راولپنڈی :قابض بھارتی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی)پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا ، نکیال سیکٹر پر بھارتی افواج کی فائرنگ سے 5 شہری شدید زخمی ہو گئے ہیں ، پاک فوج نے جوابی کارروائی میں بھارتی مورچوں کو تباہ کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق،بھارت کی لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں،قابض بھارتی افواج کی جانب سے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی افواج کی جانب سے گزشتہ رات نکیال سیکٹر پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 2بچوں، 2بزرگ خواتین سمیت 5 شہری شدید زخمی ہوئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی قابض افواج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی اور بھارتی مورچوں کو تباہ کر دیا گیا ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div