Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

مودی راج میں بالی ووڈ فنکار اپنے گُردے بیچنے پر مجبور

بالی ووڈ فلم 'منّا بھائی ایم بی بی ایس' میں سرکٹ کا کردار نبھا کر...
شائع 07 جولائ 2020 09:33pm

بالی ووڈ فلم 'منّا بھائی ایم بی بی ایس' میں سرکٹ کا کردار نبھا کر شہرت حاصل کرنے والے اداکار ارشد وارثی نے بجلی کے بھاری بھر کم بلوں کی ادائیگی کیلئے اپنا گردہ بیچنے کا سوچ لیا ہے۔

انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں بتایا کہ اٴْن کا بجلی کا بل ماضی کی نسبت کئی گنا زیادہ آیا ہے اور جون کا بل ادا کرنے کیلئے انہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے ایک لاکھ 3 ہزار 564 روپے نکالے ہیں۔

ارشد وارثی نے اپنے مداحوں سے التجا کی ہے کہ 'برائے مہربانی میری پینٹنگز خرید لیں، مجھے اپنے بجلی کے بل ادا کرنے ہیں'۔

انہوں نے مزید لکھا کہ 'وہ اپنے گردے آنے والے مہینے کے بجلی کے بل کیلئے رکھ رہے ہیں'۔

ایک جانب بھارت میں کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے فنکاروں کی معاشی صورتحال خراب ہے وہیں دوسری جانب مودی راج میں ممبئی میں رہائش پزیر ارشد وارثی سمیت کئی معروف فنکار بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے سے پریشان ہیں۔

فنکار برادری سوشل میڈیا کے ذریعے بلوں میں زیادتی کے خلاف آواز اٹھا رہی ہے، ان فنکاروں میں تاپسی پنو، ہما قریشی، نمرت کور، سوہا علی خان، ڈینو موریا شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا لاک ڈاؤن کے دوران بجلی کے بلوں میں اضافے سے صرف بھارتی انڈسٹری کے افراد ہی نہیں بلکہ پورا ممبئی شہر پریشان ہے۔

Blockquote

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div