Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پنجاب کے مختلف علاقوں میں گردآلود ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

لاہور:محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف...
شائع 08 جولائ 2020 10:53am
Pic12-023
LAHORE: Jul 12 – A traffic warden under the clover of umbrella control traffic during downpour. ONLINE PHOTO by Malik Sajjad 
 —
Pic12-023 LAHORE: Jul 12 – A traffic warden under the clover of umbrella control traffic during downpour. ONLINE PHOTO by Malik Sajjad —

لاہور:محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں گردآلود ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسم ان دنوں بدلے تیور دکھا رہا ہے، کبھی سورج کی تپش اور حبس پسینے میں شرابور کرتی ہے تو کبھی بادلوں کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں گرمی کی شدت میں کمی لے آتی ہیں۔

صوبے کے مختلف مقامات پر بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے جو شہریوں میں بارش کی امید پیدا کررہے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بالائی اورمیدانی پنجاب میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div