Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

”بدلہ لیا جائے گا، ہمارے ایئر بیس پر حملہ کرنے والے طیارے اس ملک کے پاس ہیں“

ترکی نے لیبیا میں ایئر ڈیفنس نظام پر ہونے والے حملے پر سخت غصے کا...
اپ ڈیٹ 08 جولائ 2020 01:37pm

ترکی نے لیبیا میں ایئر ڈیفنس نظام پر ہونے والے حملے پر سخت غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے کے بعد حالات مزید کشیدہ ہوں گے اور اس کا بدلہ لیا جائے گا۔

”مڈل ایسٹ آئی“ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے ایک عہدیدار نے کہا کہ میں صرف جو بات کہہ سکتا ہوں وہ یہ ہے کہ جس نے بھی یہ کیا ہے اس نے بڑی غلطی کی ہے ”اس کا بدلہ لیا جائے گا“۔

ایک اور عہدیدار نے کا کہنا تھا کہ ایئربیس کو نشانہ بنانے والے طیارے ”ڈیسالٹ میراج“ ہیں جو متحدہ عرب امارات کے پاس ہیں۔

ترک عہدیدار نے ایئربیس پر ہونے والے حملے سے متعلق کہا کہ 'کوئی جانی نقصان نہیں ہوا'۔

لیبیا کے الوطیہ ایئربیس پر حملے میں تباہ ہونے والے ترک ایئر ڈیفنس نظام کے حوالے سے آزاد ذرائع کا کہنا تھا کہ ترکی نے گزشتہ ہفتے خطے میں ایم آئی ایم-23 میزائل نظام میں شامل کیا تھا۔

مڈل ایسٹ آئی کی رپورٹ کے مطابق ترک فورسز کے خلاف ہونے والے اس حملے میں اور بھی اشارے ملے ہیں کہ اس میں متحدہ عرب امارات ملوث ہوسکتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے سیاسیات کے پروفیسر اور شاہی خاندان کے جزوقتی مشیر عبدالخالق عبداللہ نے ایک ٹوئٹ کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ 'متحدہ عرب امارات نے ترکوں کو سبق سکھادیا ہے'۔

یاد رہے کہ 5 جولائی کو لیبیا کے الوطیہ ایئربیس پر نامعلوم جنگی طیاروں نے ترکی کے ایئرڈیفنس نظام کو تباہ کردیا تھا۔

لیبیا کے عسکری ذرائع نے بتایا تھا کہ الوطیہ فوجی اڈے پر جنگی طیاروں کی بمباری سے ترکی کا ایئر ڈیفنس نظام مکمل طورپر تباہ ہوگیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div