Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

سشانت سنگھ کے بعد ایک اور نوجوان بھارتی اداکار نے خودکشی کرلی

بالی ووڈ کے مشہور اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے بعد ایک اور نوجوان...
شائع 08 جولائ 2020 11:16pm

بالی ووڈ کے مشہور اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے بعد ایک اور نوجوان بھارتی ٹی وی اداکار سشیل گوڑا نے خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 سالہ ٹی وی اداکار سشیل گوڑا نے اپنے آبائی شہر منڈیا (کرناٹک) میں خودکشی کی۔

سشیل گوڑا ایک اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ فٹنس ٹرینر بھی تھے، اور وہ ان دنوں فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانے کی کوشش کررہے تھے۔

وہ ایک آنے والی فلم 'سلگا' میں ایک پولیس اہلکار کے کردار میں نظر آنے والے تھے تاہم فلم کی ریلیز سے قبل ہی انہوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے اور اب تک خودکشی کی کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

سشیل کی خودکشی کی خبر سن کر فلم 'سلگا' میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار وجے نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے پہلی مرتبہ سشیل کو دیکھا تو مجھے وہ ہیرو کی طرح لگے تھے تاہم فلم کی ریلیز سے قبل ہی وہ ہمیں چھوڑ کر چلے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خودکشی کرنا کسی مسئلے کا حل نہیں، مجھے لگتا ہے کہ اس سال موت کا سلسلہ نہیں رکے گا۔

اداکار نے مزید کہا کہ صرف کورونا کی وجہ سے ہی اموات نہیں ہو رہیں بلکہ لوگوں کی نوکریاں جارہی ہیں، اس مشکل گھڑی سے نکلنے کیلئے سب کو مضبوط رہنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ سال 2020 اب تک بالی ووڈ انڈسٹری کیلئے ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہوا ہے کیونکہ اس سال کئی لیجنڈ اداکار دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں۔ ان اداکاروں میں عرفان خان، رشی کپور، موہت بگھیل، کوریوگرافر سروج خان اور گزشتہ ماہ خودکشی کرنے والے سشانت سنگھ راجپوت شامل ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div