Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
08 Shawwal 1445  

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 5لاکھ 52 ہزار سے زائد ہلاکتیں

نیویارک :دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 5لاکھ 52ہزار سے زائد...
شائع 09 جولائ 2020 10:03am

نیویارک :دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 5لاکھ 52ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک کروڑ21لاکھ سےزائد افراد وائرس سے متاثر ہیں۔

سات ماہ بعد بھی دنیا کے مختلف ممالک کورونا وائر س کی زدمیں ہیں،ایران میں عوام احتیاطی تدابیر بھلابیٹھے،متعدد شہروں میں وائرس پھرسر اٹھانے لگا۔

گزشتہ روز ایران میں ریکارڈ200سے زائد کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 2600سے زائد میں وائرس کی تصدیق ہوئی،ایران میں مہلک وائرس سے اب تک 12ہزار اموات جبکہ 2لاکھ 45ہزار سے زائد کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔

برازیلین صدرجیئربولسوناروبھی کورونا وائرس کا شکارہوگئےتاہم حکام کےمطابق ان کی صحت بہترہے۔

برازیل میں کوروناسے 68لاکھ اموات جبکہ کیسز17لاکھ 16ہزارسے تجاوزکرگئے۔

اس کے علاوہ روس میں کورونا وائرس سے اموات 10ہزار جبکہ 7لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 21ہزارافراد جان سے گئےجبکہ کیسزکی تعداد 7لاکھ 69ہزارتک پہنچ گئی۔

آسٹریلیا میں کورونا کیسزبڑھنے پر میلبورن شہر کو پھرمزید 6ہفتوں کیلئے لاک ڈاؤن کردیاگیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div