Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

شاہ محمود قریشی کی وفات کی خبر میں بھارت ملوث

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا وکی پیڈیا پر پروفائل...
شائع 09 جولائ 2020 12:30pm

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا وکی پیڈیا پر پروفائل تبدیل کرتے ہوئے 4 جولائی کو ان کا یوم وفات درج کر دیا گیا۔ دفتر خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ انڈین لابی نے کیا جس کو بے نقاب کر دیا گیا ہے۔

پاکستانی حکام کے مطابق وکی پیڈیا اور سوشل میڈیا پر وزیرخارجہ شاہ محمو دقریشی سے متعلق غلط خبریں پھیلائی گئیں۔ وکی پیڈیا پر شاہ محمود قریشی کے پیچ کی پروفائل کو تبدیل کیا گیا۔

پاکستانی حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جس آئی پی سے یہ تبدیلیاں کی گئیں وہ ممبئی میں ہے۔ اس میں کی گئی تبدیلیاں ختم کرتے ہوئے پیج کو درست کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک آڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غلط معلومات پھیلا کر میرے احباب اور فیملی کو پریشان کیا گیا۔ میری وفات سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ اللہ کا بہت شکر ہے میں بالکل خیریت سے ہوں اور صحت یابی کی طرف گامزن ہوں۔

یاد رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا تھا جس کے باعث وہ آج کل آئسولیشن میں ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div