Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کا بھارت سے رابطہ

مقبوضہ کشمیر میں بد ترین لاک ڈاؤن اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف...
اپ ڈیٹ 09 جولائ 2020 10:34pm

مقبوضہ کشمیر میں بد ترین لاک ڈاؤن اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر پر اقوام متحدہ نے بھارتی حکومت سے ایک اور رابطہ کرلیا۔

اقوام متحدہ نے مقبوضہ وادی میں بھارت کی جانب سے جاری ظلم پر تشویش کا اظہار کردیا۔

اقوام متحدہ نے بھارتی حکومت سے کہا کہ کشمیریوں پر مظالم کی جلد غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں پانچ اگست کے بعد کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل، تشدد، بدسلوکیوں اور جبری گمشدگیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اقوام متحدہ نے زور دیا کہ بھارتی حکومت ان غیر قانونی کارروائیوں میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف مقدمات چلائے تاکہ انہیں کیفر کردار تک پہنچائے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div